غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان قائن گینگ نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے کبھی سرکاری سطح پر صدر کے دورہ پاکستان کا اعلان ہی نہیں کیا تھا تاہم صدر کے رواں ماہ کے وسط میں سری لنکا، بھارت اور پاکستان کے دورے کی تیاریاں جاری ہیں، انھوں نے کہا کہ چین اور پاکستان بہترین ہمسایہ دوست ممالک ہیں، دونوں ملک آزمائش کی ہر گھڑی میں ایک دوسرے کیساتھ رہے ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔ انھوں نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ ملکی استحکام کیلیے پاکستانی فریقین سیاسی مفاہمت سے کام لیں۔

Advertisement

0 comments:

Post a Comment

 
Top