نیویارک(نیوز ڈیسک)ایپل کا آئی فون 6منظرعام پر آنے میں اب تقریباًایک ہفتہ ہی رہ گیا ہے اور اس موقع پر اس جدید ترین سمارٹ فون کی کچھ مزید خفیہ خوبیوں کو راز افشاں ہو گیا ہے۔
سائز:- اس فون کا سکرین 14انچ کی بجائے 14.7انچ ہو گا اور یہ باریک ترین سمارٹ فون بھی ہے اس کی موٹائی صرف6.9ملی میٹر ہے۔
ڈیزائن:-اس ماڈل کا ڈیزائن پہلے تمام ماڈلوں سے زیادہ کروی ہے۔اس کے کونے بھی گولائی میں ہیں اس کے ماڈل خاکی،سنہرے اور سفید مائل رنگوں میں ہونگے۔
ڈسپلے:- سکرین ریزولیشن میں اضافے کے ساتھ اس پر تصویریں بہت واضع اور صاف نظر آئیں گی۔یہ اطلاعات بھی ہیں کہ اس کا ریزولشین 1334*750ہو گا۔
ٹیکنالوجی:- اس فون میںہارڈوئر اوع سافٹ وئر دونوں کو بہتر بنایا گیا ہے۔اس کا پروسیسرA8,20nmچیپ سیٹ،اور اندرونی میمری 128GBہے۔اس کی وائی فائی سپیڈ بھی تین گنا زیادہ ہے کیونکہ اس میں 802.11acٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔
کیمرہ و بیٹری:- کیمرے کو بہتر کر کے 13MPکر دیا گیا ہے،اور بیٹری کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ یہ 2915mAhیا 1810mAhہو گی۔

0 comments:
Post a Comment