سیول (نیوز ڈیسک)سام سنگ نے موبائل فون ٹیکنالوجی میں ایک منفرد افراد کرتے ہوئے ایک ایسا فون متعارف کروایا ہے کہ جس کی سکرین صرف سامنے ہی ہیں بلکہ کنارے کے گرد بھی لپٹی ہوگی۔ کنارے پر ظاہر ہونے والی معلومات میں وقت تاریخ اور موسم شامل ہونگے جبکہ اس سائیڈ کو 10سینٹی میٹر کے پیمانے میں بھی بدلاجاسکے گا ۔اسے اس کی سکرین کی مناسبت سے گلیکسی ایچ نا م دیا گیاہے۔اس کے ساتھ ہی NOTE4فون بھی متعارف کروایا جارہا ہے۔ اس کا سکرین سائز 5.7انچ ہے اوراس کے الکوم پر وسیسر کو مزید بہتر کیاگیا ہے۔اس کاکیمرہ 16میگا پکسلزکا ہے جبکہ سامنے کی طرف بھی 3.7میگا پکسل کا کیمرہ لگایا گیا ہے جس کے عدسے کازاویہ قدرے وسیع ہے تاکہ بہتر سیلفی بنائی جاسکے ۔یہ فون دل کی دھڑکنا اورانگلیوں کے نشانات بھی ریکارڈکرسکتا ہے۔

Advertisement

0 comments:

Post a Comment

 
Top