ممبئی ( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ وہ زندگی و کیریئر کے فیصلے سے قبل اپنے والد و فلمساز مہیش بھٹ کی بجائے فلمساز کرن جوہر سے مشورہ لیتی ہیں۔ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے فلمی کیریئر کا آغازفلمساز کرن جوہر کی فلم ”سٹوڈنٹ آف دی ایئر“ سے کیا ۔اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ چاہے زندگی ، محبت یا کیریئر کا فیصلہ ہوں ، کرنے سے قبل وہ اپنے والد فلمسازمہیش بھٹ کی بجائے فلمساز کرن جوہر کے پاس جاتی ہیں۔ ان کی دی ہوئی رائے ان کےلئے اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے ہمیشہ ان کی اصلاحی رہنمائی کی ہے وہ انہیں دوستانہ مشورہ دیتے ہیں اس لئے ان کے علاوہ وہ کسی کے مشورے پربھروسہ نہیں کرتیں۔ اداکارہ کی حال میں ریلیزہونے والی فلم ”ہیمپٹی شرما کی دلہنیا“ ہے جس پرمداحوں کا ملا جلا ردعمل رہا۔
کیرئیر کے فیصلے سے قبل کرن جوہر سے مشورہ لیتی ہوں، عالیہ بھٹ

0 comments:
Post a Comment