لاہور (نیوز ڈیسک) رشتہ ڈھونڈنے کا کام ہمارے ہاں روایتی طور پر والدین کے ذمہ دہا ہے اور مائیں جب اپنی بہو ڈھونڈنے نکلتی ہیں تو حسین و جمیل اور سعادت مند لڑکی کی تلاش میں ہوتی ہیں۔
جدید دور میں یہ طریقہ کار کچھ تبدیل ہوگیا ہے اور آج کل لڑکے خود اپنی شریک حیات ڈھونڈنا پسند کرتے ہیں اور ان کی ترجیحات بھی پرانے وقتوں سے کافی مختلف ہوچکی ہیں، آج کے لڑکے کن خوبیوں کی مالک دلہن ڈھونڈتے ہیں، آئیے دیکھتے ہیں:
٭ ایک حالیہ سروے میں معلوم ہوا کہ بر صغیر  تقریباً 80 فیصد نوجوان یہ چاہتے ہیں کہ ان کی شریک حیات بھی ان کی طرح ملازمت کرے اور گھریلو ذمہ داریوں میں حصہ ڈالے۔
٭ کرکٹ برصغیر کا مقبول ترین کھیل ہے اور تقریباً 76 فیصد نوجوانوں نے کہا کہ اگر ان کی بیوی کو کرکٹ پسند ہو تو یہ بہت اچھی بات ہے لیکن تقریباً سبھی نے یہ بھی کہا کہ کرکٹ کی پسندیدگی کھیل کی وجہ سے ہونا چاہیے ناکہ سمارٹ کھلاڑیوں کو دیکھنے کیلئے۔
٭ تہتر فیصد نوجوانوں نے کہا کہ ان کی بیوی کو خبروں اور کرنٹ افیئرز سے کچھ نہ کچھ دلچسپی ضرور ہونا چاہیے کیونکہ حالات حاضرہ سے باخبر ہونا دلکش شخصیت کی علامت ہے۔
٭ چھیاسٹھ فیصد نوجوانوں نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ اپنے دفتر یا کمپنی کی کسی لڑکی سے شادی کریں کیونکہ اس طرح وہ ایک دوسرے کے حریف بن جائیں گے اور بیوی کے سامنے باس کی ڈانٹ کھانے کا واقعہ بھی پیش آسکتا ہے۔ جو یقیناً کوئی خوشگوار بات نہ ہوگی۔
٭ نوجوانوں نے ہر وقت ٹی وی ڈراموں اور خصوصاً ”بگ باس“ جسے رئیلٹی شو کی شوقین لڑکیوں کیلئے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور تقریباً 95 فیصد نے کہا کہ وہ ایسی لڑکی سے شادی نہیں کرنا چاہیں گے جو ہروقت ٹی وی ڈراموں میں کھوئی رہے۔
٭ اسی طرح فون پر باتوں کی شوقین لڑکیوں کیلئے بھی اچھے جذبات کا اظہار نہیں کیا گیا۔ تقریباً 80 فیصد نوجوانوں نے کہا کہ جب وہ کسی لڑکی کو فون سے چمٹا دیکھتے ہیں تو ان کے ذہن میں یہ خیال پیدا ہوتا ہے کہ یہ تو مجھے وقت دینے کی بجائے فون پر باتیں ہی کرتی رہے گی۔

Advertisement

0 comments:

Post a Comment

 
Top