دمبولا(مانیٹرنگ ڈیسک)جا دوگر سپنر سعید اجمیل سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کا فیصلہ کن میچ کھیلیں گے جس سے ٹیم کے فتح کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔تفصیلات کے مطا بق قومی ٹیم کے منیجر معین خان نے بتایا کہ سعید اجمل اپنے باﺅلنگ ایکشن کے بائیو مکینک تجزیے کے بعد سعید اجمل واپس سری لنکا پہنچ گئے ہیںاورتیسرے ون ڈے کے لیے دستیاب ہوں گے۔واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں امپائروں نے سعید اجمل کے مشکوک باﺅلنگ ایکشن کے بارے میں رپورٹ دی تھی جس کے بعد انھیں آئی سی سی کے مروجہ قواعد وضوابط کے مطابق 21 روز میں اپنے باﺅلنگ ایکشن کی درستگی کے لیے آئی سی سی کی منظور شدہ کسی بھی لیبارٹری سے رجوع کرنا تھا۔

Advertisement

0 comments:

Post a Comment

 
Top