قاہرہ(نیوزڈیسک)مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نے الزام لگایا ہے کہ قطر، ترکی اور مسلم بھائی چارے کی آرگنائزیشن عربی ممالک میں افراتفری پھیلانے کے لئے ملین ڈالر خرچ کر رہے ہیں۔ قطر، ترکی اور انٹرنیشنل آر گنائزیشن آف برادر ہُڈ نے حال ہی میں کئی کمپنیاں، اخبارات اور ویب ٹائٹس اسٹیبلش کی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سیسی نے اتوار کے روز ایک اخبار کے چیف ایڈیٹر سے ایک میٹنگ کے دوران کیا ہے۔ صدر نے کہا ہے کہ انہوں نے عرب قوم میں افراتفری پیدا کرنے کے لئے سینکڑوں ملین ڈالرز کی رقم مختص کی ہے جس میں مصر کوDestablize اور مصریوں کی تباہی کا منصوبہ بھی شامل ہے۔
اخبار نے بتایا ہے کہ مصری صدر نے فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے اور غزہ میں رفاہ کراسنگ کے ذریعے لوگوں کی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بھی بہت سی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ مصری سیکیورٹی بھی اس کے ساتھ منسلک ہے۔ تاہم اسی میٹنگ میں سیسی نے اس امر کی تردید کی ہے کہ ریاست لیبیا میں کوئی فوجی آپریشن کر رہی ہے۔ انہوں نےEgypt State Information Service سے مطالبہ کیا ہے کہ ہماری افواج ہمارے ہی علاقے میں تعینات ہیں۔ سیسی نے کہا ہے کہ اس تنازعے میں مصر کسی کے بھی حق میں نہیں ہے بلکہ وہ اس مسئلے کا سیاسی حل چاہتا ہے جس سے ایک ریاست کے طور پر ملک کا اتحاد برقرار رہے۔
0 comments:
Post a Comment