اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف کی عمران خان اور طاہرالقادری سے ملاقاتوں کے بعدحکومت، تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے مذاکرات ایک مرتبہ پھر شروع ہوگئے ہیں لیکن ڈیڈلاک بدستور برقرارہے جبکہ شاہ محمود قریشی کاکہناتھاکہ حکومت سنجیدہ ہی نہیں ،حکومتی اراکین آتے ہیں اور مسکرا کر چلے جاتے ہیں ۔
کنونش سنٹرمیں ہونیوالے مذاکرات میں حکومت کی طرف سے پرویز رشید، احسن اقبال ، اسحاق ڈار ، عبدالقادربلوچ،زاہد حامد اور گورنرپنجاب شریک ہیں ، عوامی تحریک کی طرف سے رحیق عباسی ، حامد رضا،خرم نواز گنڈاپورجبکہ تحریک انصاف کی طرف سے شاہ محمود قریشی ، پرویز خٹک، جہانگیر ترین ، عارف علوی ،شفقت محموداوراسدعمرشریک تھے ۔
مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے تحریک انصاف سے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے بتایاکہ حکومت کی طرف سے کوئی تجویز ہی سامنے نہیں آئی جبکہ اسمبلی میں حکومتی رویہ بالکل برعکس تھا، جمعہ کی نشست میں بھی تحریک انصاف کی طرف سے کئی تجاویز دی گئی ہیں اورہرنشست میں دی جارہی ہیں لیکن حکومت کی طرف سنجیدگی ہی نہیں دکھائی گئی۔اُن کاکہناتھاکہ تعمیری سوچ کے ساتھ آئے تھے لیکن اعتماد کا جب فقدان ہوتو مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے ۔
0 comments:
Post a Comment