لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج خاور رشید نے اداکارہ عائشہ ثناء کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے اسے 6ستمبر تک گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔اداکارہ سائبر کرائم کے مقدمہ میں متعدد بار طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہو رہی تھی ۔عدالت نے گزشتہ روز سائبر کرائم میں ملوث اداکارہ کے مقدمہ کی سماعت کی۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر مسعود نسیم کی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیاکہ سابق ایم ڈی پی ٹی وی یوسف بیگ مرزا کی درخواست پر ایف آئی اے اداکارہ عائشہ ثناء کے خلاف 30 نومبر 2012کو مقدمہ درج کیا ، اداکارہ پر الزام ہے کہ اس نے یوسف بیگ کے خلاف اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر غیر اخلاقی مواد نشر کیا ، اداکارہ کوبار بار طلبی کے نوٹس بھیجے گئے اس کے باوجود وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئیں ۔ عدالت نے مذکورہ اداکارہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے اسے آئندہ سماعت پرپیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
عائشہ ثناء

Advertisement

0 comments:

Post a Comment

 
Top