امریکا میں ایک موبائل فون کمپنی کے برانڈ کے نام کا مخفف آئی ایس آئی ایس ہے جب کہ آئی ایس آئی ایس اس تنظیم کے
بھی نام کا مخفف ہے جس نے عراق اورشام کے مختلف حصوں پر قبضہ کر کے وہاں اسلامی ریاست کے قیام کا اعلان کررکھا ہے اوراسے عربی میں دولت اسلامی عراق وشام یعنی(داعش) کہا جا تا ہے، امریکی موبائل فون کمپنی کا کہنا ہے یہ ایک محض اتفاق ہے کہ ان کی برانڈ کا نام بھی آئی ایس آئی ایس ہے تاہم اب ہم اپنے برانڈ کا نام تبدیل کردیں گے، کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو کا کہنا تھا کہ ہمارے دل داعش کے تشدد سے متاثرہ افراد اور ان کے خاندانوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔
واضح رہے کہ آئی ایس آئی ایس کے جنگجوؤں نے عراق کے متعدد شہروں اور شام کے سرحدی علاقوں پرقبضہ کر رکھا ہے جس کی وجہ سے واشنگٹن اور مغربی ممالک سخت تشویش میں مبتلا ہیں جب کہ امریکا نےتو اس کے خلاف عراق میں فضائی کارروائیاں بھی شروع کردی ہیں۔

0 comments:
Post a Comment