اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی جماعتوں کے سربراہوں کا مشاورتی اجلاس ختم ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بریفنگ بھی دی اور بتایا کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک شاہراہ دستور خالی کرنے اور دھرنے ڈی چوک میں منتقل کرنے پر تیار ہیں، حکومت کا باقاعدہ تحریری جواب تحریک انصاف تک آج پہنچایا جائے گا جبکہ عوامی تحریک کے زبانی مطالبات پر بھی جواب تیار کر لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے استعفے کے معاملے پر حکومتی موقف برقرار ہے اور استعفوں کے علاوہ دیگر 5 نکات پر بات چیت کیلئے تیار ہیں۔
وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس ختم
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی جماعتوں کے سربراہوں کا مشاورتی اجلاس ختم ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بریفنگ بھی دی اور بتایا کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک شاہراہ دستور خالی کرنے اور دھرنے ڈی چوک میں منتقل کرنے پر تیار ہیں، حکومت کا باقاعدہ تحریری جواب تحریک انصاف تک آج پہنچایا جائے گا جبکہ عوامی تحریک کے زبانی مطالبات پر بھی جواب تیار کر لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے استعفے کے معاملے پر حکومتی موقف برقرار ہے اور استعفوں کے علاوہ دیگر 5 نکات پر بات چیت کیلئے تیار ہیں۔
0 comments:
Post a Comment